پٹنہ،11؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گرورگرم کے ریان انٹرنیشنل اسکول میں سات سالہ معصوم پردیومن ٹھاکر کو قتل کیا گیا تھا، اس کا خاندان اصل میں بہار کے مدھوبنی ضلع کارہنے والاہے۔اس واقعے سے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار بہت دکھی ہیں۔انہوں نے پردیومن ٹھاکر کی ماں اور چاچا سے دوبارہ فون پر بات کی اور اس مشکل وقت میں خاندانوں کو تسلی دی۔پردیومن ٹھاکر کی ماں اور چاچا سے بات کرنے کے بعد نتیش نے ایک بار پھر ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر کھٹر سے بات کی اور اس مشکل وقت میں ایک بار پھر متاثرہ خاندان سے جاکرملاقات کریں تاکہ ان کاحوصلہ بڑھے۔منوہر لال کھٹر کے ساتھ بات چیت کے دوران نیتش کمار نے درخواست کی کہ معصوم پردیومن کے قتل کی تحقیقات کو تیز کی جائے اور جانچ مکمل طور پر غیر جانبدارہو۔بات چیت کے دوران منوہر لال کھٹر نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ متاثرہ خاندان سے جلد ہی ملیں گے اور اس پورے واقعے کی تحقیقات منصفانہ اور تیز ہو گی۔گزشتہ تین دنوں میں نتیش کمار نے وزیر اعظم منوہر لال کھٹر سے خاندان سے بات کرنے اور متاثرہ خاندان سے ملنے کے لئے درخواست کی ہے لیکن اب تک کھٹر کو پردیومن ٹھاکر کے خاندان سے ملنے کا وقت نہیں ملا۔